Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نائب کپتان پنت نے کوئی غلطی نہیں کی: محمد کیف

نائب کپتان پنت نے کوئی غلطی نہیں کی: محمد کیف

سیاست 4 days ago

نئی دہلی،20 مئی (آئی اے این ایس) سابق کرکٹر محمد کیف نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر برقرار رکھا جانا چاہیے تھا، کیونکہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور وہ اب بھی ریڈ بال کرکٹ میں ہندوستان کے سب سے بڑے میچ ونر ہیں۔ شبمن گل کو گزشتہ برس انگلینڈ کے دورے کے لیے ہندوستان کا نیا ٹسٹ کپتان مقررکیے جانے کے بعد رشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا تھا، جسے مستقبل کی قیادت کے لیے اہم اشارہ سمجھاگیا۔گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف گوہاٹی ٹسٹ میں شبمن گل گردن کی تکلیف کے باعث باہر ہوئے تھے، جس کے بعد رشبھ پنت نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔ تاہم ہندوستان کو اس میچ میں 408 رنزکی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیریز بھی 0-2 سے گنوانی پڑی۔ افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کے اعلان کے دوران سلیکٹرز کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا، جب رشبھ پنت کی جگہ کے ایل راہول کو نائب کپتان مقررکیا گیا۔ کے ایل راہول موجودہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔محمد کیف نے کہا کہ پنت نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ دو بالکل مختلف فارمیٹس ہیں۔ آپ انہیں آئی پی ایل کی بنیاد پر جج کررہے ہیں کہ وہ اچھی کپتانی نہیں کررہے، ان کی ٹیم ہار رہی ہے اور وہ رنز بھی نہیں بنا رہے۔ لیکن میرے خیال میں ٹسٹ کرکٹ میں رشبھ پنت سے بڑا میچ ونر ہندوستان کے پاس کوئی نہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu