Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیکر ہندوستان کو پیچھے چھوڑدیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیکر ہندوستان کو پیچھے چھوڑدیا

سیاست 4 days ago

دبئی،20 مئی (آئی اے این ایس) بنگلہ دیش نے سیلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر نہ صرف دو میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی بلکہ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 2027 کی درجہ بندی میں بھی ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بنگلہ دیش نے چہارشنبہ کو ٹسٹ کے آخری دن صبح کے سیشن میں پاکستان کی آخری تین وکٹیں حاصل کرکے تاریخی فتح مکمل کی۔ اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش 58.33 فیصد کامیابی کے تناسب کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پرآگیا، جبکہ ہندوستان 48.15 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلاگیا۔ ہندوستان نے اب تک نو ٹسٹ میچوں میں چار فتوحات، چار شکستیں اور ایک ڈرا میچ کھیلا ہے۔ دوسری جانب پاکستان شکست کے بعد آٹھویں مقام پر برقرار ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے رواں برس ابھی تک کوئی ٹسٹ میچ نہیں کھیلا اور وہ افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کھیلے گا، جو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سائیکل کا حصہ نہیں ہوگا۔ 437 رنزکے مشکل ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آخری دن 316 رنز7 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور مزید 42 رنزکا اضافہ کرنے کے بعد پوری ٹیم 358 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 166 گیندوں پر 94 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے شامل ہیں۔ پاکستان کو آخری دن ریکارڈ ہدف حاصل کرنے کی امید تھی اور رضوان نے ساجد خان کے ساتھ مل کر مزاحمت جاری رکھی۔ ساجد خان نے28 رنزکی اننگز میں پانچ چوکے لگائے، تاہم 358 کے مجموعے پر پہنچنے کے بعد پاکستان نے بغیر مزید رنز بنائے اپنی آخری تین وکٹیں گنوادیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اسپنر تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں، جن میں آخری روزکی دو اہم وکٹیں بھی شامل تھیں۔ فاسٹ بولر شرف الاسلام نے بھی اہم کردار اداکیا اور94 رنز پرکھیلنے والے محمد رضوان کی قیمتی وکٹ حاصل کرکے بنگلہ دیش کو فیصلہ کن برتری دلائی۔ یہ پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹسٹ سیریز فتح ہے، جبکہ 2024 میں پاکستان میں 0-2 کی کامیابی کے بعد یہ بنگلہ دیش کی اپنے ایشیائی حریف کے خلاف مسلسل دوسری کلین سوئپ سیریز بھی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu