Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
معاشی طوفان سر پر ہے اوروزیر اعظم اٹلی میں ٹافی بانٹ رہے ہیں

معاشی طوفان سر پر ہے اوروزیر اعظم اٹلی میں ٹافی بانٹ رہے ہیں

سیاست 1 day ago

یہ قیادت نہیں نوٹنکی ہے ' قائد اپوزیشن راہول گاندھی کا تبصرہ

نئی دہلی۔20؍مئی ( ایجنسیز)ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی میں اپنے ہم منصب جارجیا میلونی سے ملاقات کے دوران انھیں 'میلوڈی' ٹافی بطور تحفہ پیش کیا۔ یہ معاملہ اب سرخیوں میں ہے۔ سوشل میڈی پر اس کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں لیکن راہول گاندھی نے اس معاملہ پر اپنی حیرانی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ معاشی طوفان سر پر ہے اور ہمارے وزیر اعظم اٹلی میں ٹافی بانٹ رہے ہیں۔یہ تبصرہ راہول گاندھی نے 'ایکس' پر کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ''کسان، نوجوان، خواتین، مزدور اور چھوٹے تاجر سب رو رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہنس کر 'ریل' بنا رہے ہیں اور بی جے پی والے تالی بجا رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ''یہ قیادت نہیں، نوٹنکی ہے۔دراصل اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ میلونی کو میلوڈی ٹافی تحفہ میں پیش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں وزیر اعظم مودی نے مجھے بہت اچھا تحفہ دیا ہے، جو کہ بہت ہی اچھی ٹافی ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی اور وہ دونوں ہی کہتے ہیں ''میلوڈی'' پھر دونوں قائدین کھل کر ہنستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے جارجیا میلونی سے ظہرانہ کے دوران ملاقات کی تھی جس کے بعد دونوں لیڈران ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر کولیسیم کا دورہ کرنے پہنچے۔ یہ وزیر اعظم مودی کی 'کار ڈپلومیسی' کہلاتی ہے جس میں وہ دوسرے لیڈران کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر جاتے ہیں۔ اس سے دنیا میں 2 ممالک کے درمیان دوستی کا پیغام بھی پہنچتا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu