Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
'سچ کے آئینے 'سے ڈرتی ہے مودی حکومت، کانگریس قائد پون کھیڑا

'سچ کے آئینے 'سے ڈرتی ہے مودی حکومت، کانگریس قائد پون کھیڑا

سیاست 1 day ago

نئی دہلی، 20مئی (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہیکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت سچ کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے اور گزشتہ 12 برسوں میں اس نے جمہوریت کا آئینہ مانے جانے والے اپوزیشن اور میڈیا کی آواز کو دبانے کا کام کیا ہے ۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات (کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ) کے سربراہ پون کھیڑا نے چہارشنبہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی ملک میں اقتصادی بحران کیلئے عالمی جنگوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ ملک کی معیشت پہلے ہی سے چیلنجوں کا سامنا کررہی تھی اور کانگریس مسلسل اس کی وارننگ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں اپوزیشن اور میڈیا وہ آئینہ ہوتے ہیں، جو اقتدار کو سچائی دکھاتے ہیں، لیکن سچ سے ڈرنے والی مودی حکومت اس آئینے کو توڑنے کا کام کر رہی ہے ۔ جھوٹ آئینے سے ڈرتا ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu