Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مہنگائی، بے روزگاری کے باوجود حکومت خود کی تشہیر میں مصروف :کھرگے

مہنگائی، بے روزگاری کے باوجود حکومت خود کی تشہیر میں مصروف :کھرگے

سیاست 4 days ago

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ملک سنگین اقتصادی بحران میں ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی حکومت صرف اپنی تشہیر میں مصروف ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور اقتصادی بحران سنگین حد تک بڑھ گیا ہے اور عوام پر معاشی بوجھ تھوپ دیا گیا ہے ۔ کھرگے نے چہارشنبہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ مودی عوام کو تقریروں کی 'مٹھاس' سنانا چاہتے ہیں، جبکہ عام لوگ ان کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 برسوں میں ہر ہندوستانی پر اوسط قرض کئی گنا بڑھ گیا ہے ، جبکہ چند منتخب صنعت کاروں کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کے دورِ اقتدار میں گھریلو رسوئی گیس سلنڈر اور کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu