اوسلو۔ 20 مئی (ایجنسیز) ناروے کی صحافی ہیلے لینگ نے کانگریس قائد راہول گاندھی سے فون پر انٹرویو دینے کی درخواست کی ہے۔ ناروے کی اس صحافی نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ناروے کے موقع پر ان کی پریس کانفرنس میں خلل پیدا کیا اور وزارت خارجی امور کے عہدیداروں سے بحث و تکرار کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد راہول گاندھی نے ناروے کی صحافی کا ویڈیو شیئر کیا تھا۔ راہول گاندھی نے تاحال ناروے کی صحافی کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

