ادویات کی آن لائن فروخت اور بھاری رعایتوں کیخلاف ڈرگ ڈیلرز کا زبردست احتجاج
نئی دہلی ۔20؍مئی ( ایجنسیز)ملک بھر میں میڈیکل اسٹورز نے آج ای فارمیسی کیخلاف احتجاج کیا اور میڈیکل شاپس بند رہیں ۔ تمام فارمیسی شرنکھلا، اسپتال پر مبنی میڈیکل اسٹورز اور جن اوشدھی کیندر س کو بند سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ ادویات کی آن لائن فروخت کے خلاف کیمسٹ اور ڈرگ ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ تقریباً 1.2 ملین کیمسٹ اور ادویات تقسیم کرنے والے آج دواؤں کی غیر منظم آن لائن فروخت اور ای۔فارمیسیوں کی طرف سے دی جانے والی بھاری رعایتوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی جس سے عوام خاص طور پر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تمام بڑی فارمیسی چینز، ہاسپٹلس پر مبنی میڈیکل اسٹورز، جن اوشدھی کیندر اور امرت فارمیسی اسٹورز کھلے رہے۔ کئی ریاستی سطح کی فارمیسی ایسوسی ایشنز نے پہلے ہی مجوزہ ملک گیر ہڑتال سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام AIOCD کے نمائندوں کی حال ہی میں نیشنل ڈرگ ریگولیٹر سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ریگولیٹر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اٹھائے گئے مسائل کا فعال طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ریٹیل فارمیسی اسٹیک ہولڈرز کے جائز خدشات کو دور کرنے کیلئے اس شعبہ کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔مغربی بنگال، کیرالم، پنجاب، مہاراشٹرا، کرناٹک، ہریانہ، اتر پردیش، لداخ، گجرات، چھتیس گڑھ، سکم اور اتراکھنڈ کی ریٹیل فارمیسی ایسوسی ایشنز نے رضاکارانہ طور پر تحریری یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے اور ہڑتال کے دن عوام کو ادویات کی دستیابی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ ان کے مطابق، ملک بھر میں کئی ریٹیل فارمیسی ایسوسی ایشنز نے عوامی مفاد اور ادویات کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے مجوزہ ایک روزہ ہڑتال میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن ریاستوں میں میڈیکل اسٹور س بند رہیں وہاں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔اگرچہ کہ ہاسپٹلس اور دیگر فارمیسیوں کو ہڑتال سے چھوٹ دی گئی تھی تاہم عوام کو سخت گرمی میں ادویات کے حصول کیلئے دور دراز کے مقامات پر جانے کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔
جاکر

