Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ٹرینی آئی اے ایس عہدیداروں کی ملاقات

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ٹرینی آئی اے ایس عہدیداروں کی ملاقات

سیاست 4 days ago

چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ میں مختلف شعبہ جات کی تربیت، عوامی خدمات کیلئے وقف ہونے کا مشورہحیدرآباد ۔20۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت 2025 بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس ٹرینی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ انسٹی ٹیوٹ کی نائب صدرنشین شانتی کماری اور کورس ڈائرکٹر کے اوشا رانی نے چیف منسٹر کو ٹرینی آئی اے ایس عہدیداروں سے تعارف کرایا اور مختلف شعبہ جات میں ان کی تربیت کی تفصیلات پیش کیں۔ چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والے آئی اے ایس عہدیداروں میں اے سائی شیوانی ، سچن بسوا راج ، پی ہری پرساد ، پارس کمار ، پی سریش اور این سریکانت ریڈی شامل ہیں۔ چیف منسٹر نے ٹرینی آئی اے ایس عہدیداروں کو عوامی خدمت اور تلنگانہ کی ترقی کے جذبہ کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے عمل کی جارہی فلاحی اسکیمات پر موثر عمل آوری میں آئی اے ایس عہدیداروں کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد آئی اے ایس عہدیدار عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں سے وابستہ ہوجائیں گے ۔1/k

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu