Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فلم بندر ،مردوں کے مسائل کو اجاگر کرنے والی کہانی

فلم بندر ،مردوں کے مسائل کو اجاگر کرنے والی کہانی

سیاست 2 hrs ago

ممبئی،21 مئی (آئی اے این ایس) بابی دیول کی آنے والی فلم ''بندر'' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ فلم کے میکرز نے گزشتہ ہفتے ٹیسر جاری کیا تھا جس کے بعد اب مکمل ٹریلر سامنے آنے پر فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل اس ٹریلر میں بابی دیول ایک بالکل مختلف اور غیر روایتی کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ بابی دیول پہلی مرتبہ کام کر رہے ہیں اور ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم روایتی بالی ووڈ طرز سے ہٹ کر ایک سنجیدہ اور حقیقت کے قریب کہانی پیش کرے گی۔ ٹریلر میں اشارہ دیا گیا ہے کہ فلم ایک ایسی محبت کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو غلط رخ اختیارکر لیتی ہے۔ بابی دیول فلم میں سمیرا مہرا کے کردار میں نظر آئیں گے، جو جعلی ایف آئی آرز اور پولیس مقدمات کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ فلم مردوں کو درپیش ان مسائل اور ذہنی اذیت کو اجاگرکرتی دکھائی دیتی ہے جن پر اکثر معاشرے میں کھل کر بات نہیں کی جاتی۔ فلم کی کاسٹ میں ثانیہ ملہوترا، راج بی شیٹی، سپنا پبی، صبا آزاد، ردھی سین، جتیندر جوشی، اندرجیت اور ناگیش بھونسلے جیسے اداکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بندر کی ہدایت کاری انوراگ کشیپ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی سودیپ شرما اور ابھیشیک بنرجی نے تحریرکیا ہے، جو اس سے قبل ''پاتال لوک''، ''کوہرا'' اور ''اڑتا پنجاب'' جیسے مقبول پروجیکٹس پرکام کرچکے ہیں۔ فلم کو نکھیل دویدی نے اپنے بینر سیفرون میجک ورکس کے تحت پروڈیوس کیا ہے جبکہ زی اسٹوڈیوز اس کی پیشکش کر رہا ہے۔ فلم 5 جون 2026 کو دنیا بھرکے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ بابی دیول کے فلمی کیریئر کی بات کی جائے تو بندر17 برس بعد ان کی پہلی سولو لیڈ فلم ہوگی۔ اس سے قبل وہ اینیمل اور دی باڈز آف بالی ووڈ جیسی کامیاب فلموں میں شائقین کو متاثر کر چکے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu