Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پیپر لیک روکنے مضبوط فورس بننے تک لڑائی نہیں رکے گی : راہول

پیپر لیک روکنے مضبوط فورس بننے تک لڑائی نہیں رکے گی : راہول

سیاست 1 hr ago

لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا لیکن حکومت خاموش ہے ۔ قائد اپوزیشن کی تنقیدنئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں پیپر لیک روکنے مضبوط اور محفوظ نظام بننے تک ان کی لڑائی نہیں رکے گی۔گاندھی نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر لکھا کہ کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے اور پیپر لیک روکنے کیلئے مضبوط نیز محفوظ نظام نافذ ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ پیپر لیک سے لاکھوں طلباء کا مستقبل متاثر ہوا ہے اور حکومت اس معاملے میں جوابدہی طے کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی اٹلی میں تھے ، اس وقت پیپر لیک سے پریشان ملک کے نوجوان سڑکوں پر انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ پیپر لیک سے لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا اور کئی طلباء نے اپنی جان تک گنوا دی، لیکن حکومت نے نہ تو ذمہ داری لی، نہ ہی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو ہٹایا اور نہ ہی اس معاملے پر کچھ کہا۔کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ جب طلباء، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا اور کانگریس کارکنان انصاف کی آواز بلند کر رہے ہیں، تو بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ان کے خلاف لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے سوالات کا جواب لاٹھی سے دینے والی حکومت جوابدہی سے نہیں بلکہ خوف سے چلتی ہے ۔گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی یہ لڑائی ہر اس طالب علم کیلئے ہے جس کا مستقبل متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک روکنے مضبوط سکیورٹی نظام قائم ہونے تک کانگریس کی لڑائی رکے گی نہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu