Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مجھے پدم شری کیوں نہیں مل رہا؟ جوالا گٹہ

مجھے پدم شری کیوں نہیں مل رہا؟ جوالا گٹہ

سیاست 1 hr ago

نئی دہلی،21 مئی (آئی اے این ایس) ہندوستانی سابق ڈبلز بیڈمنٹن اسٹار جوالا گٹّہ نے ہندوستانی بیڈمنٹن نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس پر اجارہ داری، جانبداری اورکھلاڑیوں کی ترقی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کے فقدان کے الزامات عائدکیے ہیں۔ انہوں نے کھیل میں اپنی خدمات اور فتوحات کے باوجود مناسب سرکاری اعزاز نہ ملنے پر بھی سوال اٹھایا۔ آئی اے این ایس کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں جوالا گٹّہ نے کہا کہ ہندوستانی بیڈمنٹن کے مسائل کسی ایک فیصلے تک محدود نہیں بلکہ پورا نظام ہی خرابیوں کا شکار ہے۔ کامن ویلتھ گیمزمیں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کھلاڑی نے بتایا کہ وہ کئی بار اپنی اکیڈمی کے ذریعے نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے حکام سے رابطہ کرچکی ہیں، لیکن ان کی تجاویزکو مسلسل نظر اندازکیا گیا۔ جوالا گٹّہ نے کہا پورا نظام ہی مسئلہ ہے۔ سب کچھ مکمل طور پر چند لوگوں کے کنٹرول میں ہے۔ میں گزشتہ چار برس سے کہہ رہی ہوں کہ میری بھی ایک اکیڈمی ہے۔ مجھے انڈر19 یا سینئرکیمپ نہ دیں، کم ازکم انڈر13یا انڈر15 کھلاڑی تو دیں۔ مجھے بھی اس عمل میں شامل کریں۔ بچے اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور پھر ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی اکیڈمی میں تربیت لینے والے کھلاڑیوں کو بھی ان کی راست گو شخصیت کی وجہ سے باغی قرار دیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق جو بھی جوالا گٹّہ اکیڈمی میں تربیت لیتا ہے، اسے باغی سمجھا جاتا ہے۔ میری ایسی شبیہ بنا دی گئی ہے۔ 14 مرتبہ قومی چمپئن رہنے والی جوالانے کہا کہ ہندوستان میں ڈبلز بیڈمنٹن کو مقبول بنانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے اور آج جونیئرکھلاڑیوں کو جو مواقع حاصل ہیں، وہ ان ہی کی جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا اگر میں نے2006 کے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل نہ جیتا ہوتا تو بیڈمنٹن کھلاڑی کبھی ترجیحی فہرست میں شامل نہ ہوتے۔ آج جونیئرکھلاڑیوں کو جو مراعات مل رہے ہیں، وہ اس راستے کی وجہ سے ہیں جو میں نے ایک ڈبلزکھلاڑی کے طور پر ہموار کیا۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں ہندوستان نے ڈبلز بیڈمنٹن میں ترقی کی ہے، لیکن جوالا کے مطابق اب بھی اس شعبے کو وہ اہمیت نہیں دی جا رہی جس کا یہ حق دار ہے۔ انہوں نے کہاکسی کو دلچسپی نہیں کیونکہ سب صرف کھیلنے میں مصروف ہیں۔ کوئی یہ بات نہیں کررہا کہ نظام کو بہتر کیسے بنایا جائے۔ جوالا نے عالمی معیار کی بیڈمنٹن اکیڈمی چلانے میں درپیش مالی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق حیدرآباد میں قائم ان کی اکیڈمی ملک کی بڑی اکیڈمیوں میں شمار ہوتی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu