Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بگڑتی معیشت کو سدھارنے کیلئے اقتصادی پالیسی میں تبدیلیاں ضروری

بگڑتی معیشت کو سدھارنے کیلئے اقتصادی پالیسی میں تبدیلیاں ضروری

سیاست 1 hr ago

حکومت کے حامیوں کا بھی عوامی سطح پر اظہار تشویش۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گراوٹ جاری: کانگریس

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور اس کے لیے اقتصادی پالیسی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارتی معیشت کے تعلق سے ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اب حکومت کے حامی بھی عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افراط زر (مہنگائی) کے تخمینے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح کے تخمینے گھٹ رہے ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گراوٹ جاری ہے اور سپلائی چین کی بدانتظامی کی صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ خود وزیر اعظم کو صارفین سے کھپت کم کرنے کی اپیل کرنی پڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے ان مسائل کو اٹھاتی رہی ہے اور ان میں سب سے اہم مسئلہ کمزور سرمایہ کاری کا ماحول ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے بغیر اقتصادی ترقی کو تیز اور پائیدار نہیں بنایا جا سکتا، لیکن حقیقی اجرتوں میں جمود، صارفین کی مانگ میں کمی، پالیسیوں میں عدم استحکام، ٹیکس نوٹسز، چھاپوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے دباؤ کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے ۔رمیش نے الزام لگایا کہ چین سے سستے سامان کی ‘ڈمپنگ’ نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نقصان پہنچایا ہے ، اور حکومت کی سرپرستی میں قائم کاروباری اجارہ داری اور ‘چندہ لو، دھندا دو’ (چندہ لو، کاروبار دو) کے کلچر نے آزاد سرمایہ کاری کے جذبے کو کمزور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرحیں ریکارڈ نچلی سطح پر ہیں اور کمپنیوں کی کمائی بڑھ رہی ہے ، لیکن سرمایہ کاری میں تیزی نظر نہیں آ رہی، جبکہ کئی بڑے سرمایہ کار بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو خود کی ستائش چھوڑ کر اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی انتظام میں مصروف ہیں، لیکن معیشت کے حوالے سے انہیں نئے علم کی ضرورت ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu