Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وجئے کی کابینہ میں توسیع، چھ دہائیوں بعدکانگریس کی واپسی

وجئے کی کابینہ میں توسیع، چھ دہائیوں بعدکانگریس کی واپسی

سیاست 3 days ago

چنئی، 21 مئی (یواین آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک تاریخی پیش رفت کے تحت وزیرِ اعلیٰ اور ٹی وی کے بانی سی. جوزف وجے نے جمعرات کو اپنی 10 دن پرانی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے نئے اتحادی کانگریس کو شامل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 59 برس بعد کانگریس کی اقتدار میں واپسی ہوئی اور تمل ناڈو میں پہلی مرتبہ اتحادی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، جس سے دراوڑی سیاست کے اس مضبوط گڑھ میں طویل عرصے سے جاری یک جماعتی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا۔ تمل ناڈو میں اتحادی دور کے آغاز کو مسٹر وجے کے اس انتخابی وعدے کی تکمیل بھی سمجھا جا رہا ہے ، جس میں انہوں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ اقتدار میں شراکت کی بات کی تھی۔ اسے ریاست کی سیاسی تاریخ میں انتخابات کے بعد ہونے والی پہلی بڑی سیاسی صف بندی بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ مسٹر وجے نے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے 10 دن بعد اپنی نو رکنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 23 نئے وزراء کو شامل کیا، جن میں کانگریس کے دو اور حکمراں ٹی وی کے کے 21 اراکینِ اسمبلی شامل ہیں۔ گورنر آر.

وی. آرلیکر نے لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب کا آغاز وندے ماترم، قومی ترانے اور تمل تھائی وازتھو سے ہوا۔ اس سے قبل گورنر نے وزیرِ اعلیٰ کی سفارش پر 23 اراکینِ اسمبلی کو وزارتی کونسل میں شامل کرنے کی منظوری دی۔
نئے وزراء میں تین خواتین وزراء بھی شامل ہیں، جس کے بعد کابینہ میں خواتین وزراء کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے اور مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے ۔ نئے وزراء کے محکموں کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu