Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بندکردیا گیا ، نوجوانوں میں زبردست مقبولیت

کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بندکردیا گیا ، نوجوانوں میں زبردست مقبولیت

سیاست 2 hrs ago

انسٹاگرام پر فالوورس کی تعداد 12.9 ملین ہوگئی ۔ بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سلگتے مسائل پر دلچسپ تبصرےنئی دہلی: 21 مئی:(ایجنسیز) چیف جسٹس سوریہ کانت کے ریمارکس کے بعد وجود میں آئی کاکروچ جنتا پارٹی سوشل میڈیا پر بڑی سیاسی اور عوامی بحث کا موضوع بن گئی ہے ۔ اس پارٹی کے سوشی میڈیا ایکس اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا ، تاہم انسٹاگرام پر غیر معمولی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے باوجود کاکروچ جنتا پارٹی نے انسٹاگرام پر حیرت انگیز مقبولیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے 8.8 ملین فالوورز کے مقابلے میں پارٹی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 12.9 ملین تک پہنچ گئی ۔یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 15 مئی کو چیف جسٹس سوریہ کانت نے مبینہ طور پر بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ اور طفیلی قرار دیا۔انہوں نے کہا تھا کہ کچھ نوجوان کاکروچ کی طرح ہوتے ہیں، جو نہ روزگار تلاش کر پاتے ہیں اور نہ ہی کسی پیشے میں جگہ بنا پاتے ہیں۔ان میں سے کچھ میڈیا میں چلے جاتے ہیں، کچھ سوشل میڈیا جہد کار بن جاتے ہیں، کچھ آر ٹی آئی کارکن بن جاتے ہیں، اور پھر وہ سسٹم پر حملہ شروع کر دیتے ہیں۔ 30 سالہ ابھیجیت ڈپکے نے اس جملے کو احتجاجی علامت بنالر کاکروچ جنتا پارٹی قائم کردی۔بعد ازاں چیف جسٹس سوریہ کانت نے وضاحت کی کہ ان کا اشارہ صرف ان افراد کی طرف تھا جو جعلی ڈگریوں سے پیشوں میں داخل ہوتے ہیں، تاہم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس کو قبول نہیں کیا۔کاکروچ جنتا پارٹی نے طنز اور مزاح کے انداز میں اپنی شناخت بنائی، لیکن اس کے پس منظر میں نوجوانوں کی بے روزگاری، سیاسی بے چینی اور نظام سے مایوسی جیسے سنجیدہ مسائل بھی نمایاں ہیں۔ پارٹی کا نعرہ سیکولر، سوشلسٹ، جمہوری، سست سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوا۔پارٹی منشور میں کئی مطالبات بھی شامل ہیں۔ ان میں ریٹائر چیف جسٹس صاحبان کو راجیہ سبھا نشستیں نہ دینے، ووٹر لسٹ میں کٹوتی کے معاملات پر الیکشن کمشنروں کے خلاف کارروائی، آزاد صحافت کے تحفظ و سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں پر 20 سال تک عوامی عہدوں کی پابندی جیسے نکات شامل ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu