/16 جون تک توسیع کرنے حکومت کا تیقنحیدرآباد ۔21۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈس کی اجرائی میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ نے ایکریڈیٹیشن کارڈس کی میعاد میں توسیع کے لئے حکومت کو ہدایت دی۔ ہائی کورٹ کے وکیشن بنچ جسٹس مادھوی دیوی اور جسٹس غوث میراں محی الدین نے کارڈس کی اجرائی میں تاخیر کے معاملہ میں آج سماعت کی۔ عدالت نے کارڈس کی اجرائی میں تاخیر کے نتیجہ میں صحافیوں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نے درخواست دائر کی۔ عدالت نے حکومت سے تیقنات پر عمل آوری میں تاخیر پر سوال کیا۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ صحافیوں کے ایکریڈیٹیشن کارڈس کی میعاد میں 16 جون تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں احکامات شام تک جاری کردیئے جائیں گے۔ عدالت نے کہا کہ کارڈس کی اجرائی کا معاملہ صرف درخواست گزاروں تک محدود نہیں ہے بلکہ ریاست بھر کے صحافی اس معاملہ سے وابستہ ہیں۔ حکومت نے 31 مئی تک کارڈس کی اجرائی کا عمل مکمل کرنے کا عدالت کو تیقن دیا تھا ، بعد میں 16 جون تک توسیع کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میعاد میں عدم توسیع کے باعث صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ جی او 252 اور اس میں ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی گئی۔1/k/a/y
17 متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کو فی کس ایک لاکھ روپئے کی امداد
حیدرآباد ۔21۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی نے ریاست کے فوت ہونے والے 21 صحافیوں کے افراد خاندان کیلئے مالی امداد کو منظوری دی ہے ۔ جرنلسٹس ویلفیر فنڈ کے تحت مستحق متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کی امداد کی جاتی ہے ۔ تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے دفتر میں جرنلسٹ ویلفیر فنڈ کمیٹی کا اجلاس صدرنشین کے سرینواس ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مالی امداد کیلئے موصولہ 29 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ متوفی صحافیوں کے 17 خاندان معاشی مشکلات سے دوچار ہیں اور کمیٹی میں علاج کیلئے 4 صحافیوں کو مالی امداد کی بھی منظوری دی۔ 17 خاندانوں کیلئے فی کس ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد منظور کی گئی اور خاندانوں کو ہر ماہ 3000 روپئے وظیفہ پانچ سال تک دیا جائے گا۔ 1/k/a/y
کمیٹی نے متوفی صحافیوں کے خاندانوں میں ایل کے جی تا دسویں جماعت تک تعلیم کیلئے دو بچوں کو فی کس ماہانہ 1,000 روپئے ٹیوشن فیس کی منظوری دی ہے۔ مختلف عوارض کا شکار چار صحافیوں کے علاج کے لئے جرنلسٹ ویلفیر فنڈ سے مالی امداد منظور کی گئی۔ اجلاس میں جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات ڈی ایس جگن ، سکریٹری میڈیا اکیڈیمی وینکٹیشور راؤ ، اکاؤنٹس آفیسر پرنا چندر راؤ اور مینجر ڈی آر سیلیشور ریڈی نے شرکت کی۔1/k

