Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا

گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا

سیاست 1 hr ago

گرفتار کارکنوں سے بدسلوکی کی ویڈیو پر عالمی غم و غصہ، اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ

واشنگٹن : 21 مئی ( یو این آئی ) گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا کردیے گئے جس کی تصدیق اسرائیلی حکام کی جانب سے کردی گئی ہے۔امریکہ میں مقیم فلسطینیوں کی تنظیم عدالہ کا کہنا ہیکہ امدادی کارکنوں کو اسرائیل بدر کیا جارہا ہے۔ترکیہ کے وزیر خارجہ کے مطابق امدادی کارکنوں کو ترکیے منتقل کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی حراست میں فلوٹیلا ارکان پر شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا گیا ، ٹیزر گنز اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں، متعدد خواتین شرکا کے حجاب اسرائیلی اہلکاروں نے زبردستی اتار دیے۔دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر نے بدسلوکی کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ گرفتار امدادی کارکن گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے ہیں۔غزہ امداد لے جانے والے بحری قافلے میں پاکستان کے سعد ایدھی سمیت 400 سے زائد اراکین کو اسرائیلی فورسزکو غیر قانونی حراست میں لیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک نے مذمتی بیان جاری کیے تھے۔فریڈم فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں سے بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسرائیل کے خلاف عالمی غم و غصہ شدت اختیار کرگیا جب کہ اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا گیا۔اس کے علاوہ جرمنی، برطانیہ، اسپین، پولینڈ، یونان، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، قطر اور ترکیے کی جانب سے بھی مذمت کی گئی۔انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے غزہ جانیوالے فلوٹیلا کے گرفتار ارکان سے تضحیک آمیز سلوک کی ویڈیو شئیر کردیدوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ یوویٹ کوپر نے کہاکہ اسرائیلی رویہ انسانی احترام اوروقارکیبنیادی معیارکی خلاف ورزی ہے۔ یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایاکلاس نے کہاکہ غزہ جانے والے امدادی کارکنوں کوہتھکڑیاں لگاکرزمین پربٹھانا توہین آمیز ہے۔ امریکی سینیٹرمرکلے نے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمر بن گویر کا سلوک گھناؤنا اور غیر انسانی قرار دیا۔سینیٹر وان ہولن نے کہا اسرائیلی وزیر کا کیمروں کے سامنے یہ سلوک ہے، اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے فلسطینیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu