Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بیوی کی رائے کا انتظار ہے،اردغان کا بے ساختہ جواب وائرل

بیوی کی رائے کا انتظار ہے،اردغان کا بے ساختہ جواب وائرل

سیاست 2 days ago

انقرہ، 22 مئی (یو این آئی) ترک صدر رجب طیب اردغان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہوں نے عید الاضحیٰ کہاں گزارنے سے متعلق سوال پر دلچسپ اور بے ساختہ جواب دیا۔چہارشنبہ کے روز ایک صحافی نے ترک صدر سے سوال کیا کہ کیا وہ عید استنبول میں گزاریں گے ، جس پر اردغان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی اس بارے میں معلوم نہیں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ کی رائے کا انتظار کر رہے ہیں۔ترک صدر نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا، ”دیکھتے ہیں وہ کیا کہتی ہیں۔اردغان کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”جو لوگ اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں، ان میں آپ اکیلے نہیں ہیں۔”یہ مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر اس لیے بھی خاصی مقبول ہوئی کیونکہ اس میں ایردوان کا ایک نرم، خاندانی اور انسانی پہلو نمایاں نظر آیا۔ویڈیو پر آنے والے بیشتر تبصرے مزاحیہ انداز میں بیوی کے احترام اور ازدواجی تعلقات سے متعلق تھے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu