Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
صدرنشین تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن نے استعفیٰ پیش کردیا

صدرنشین تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن نے استعفیٰ پیش کردیا

سیاست 2 days ago

حیدرآباد ۔22۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن صدرنشین کے عہدہ سے ریٹائرڈ آئی اے ایس اے مرلی نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے استعفیٰ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کو روانہ کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن صدرنشین نامزد کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت نے جو ذمہ داری دی تھی، اس کے تحت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے جامع رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ چونکہ ذمہ داری مکمل ہوچکی ہے ، لہذا میں عہدہ سے مستعفی ہورہا ہوں۔ صدرنشین کی میعاد کے اختتام کیلئے مزید چار ماہ باقی تھے۔ایجوکیشن کمیشن نے خانگی تعلیمی اداروں میں اضافی فیس کی وصولی کو روکنے قانون سازی کی تجویز پیش کی ۔ کے جی تا 12 ویں جماعت تک سرکاری سطح پر تعلیم کی سفارش کی گئی۔ 1/k

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu