Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آدھار کارڈ کے مفت اپڈیٹ کی مدت میں توسیع

آدھار کارڈ کے مفت اپڈیٹ کی مدت میں توسیع

سیاست 2 days ago

نئی دہلی 22 مئی:(ایجنسیز) آدھار آج ملک میں شناخت کی سب سے اہم دستاویزات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یونیک آئیڈینٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا نے لاکھوں شہریوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے آدھار کو مفت اپڈیٹ کرنے کی آن لائن سہولت کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ اب یہ سہولت 14 جون 2027 تک مکمل طور پر مفت دستیاب رہے گی۔ اس سے قبل یہ خدمت 15 جون 2026 سے بامعاوضہ ہونے والی تھی۔ صارفین بغیر کسی فیس کے اپنی شناخت اور پتہ کے ثبوت سے متعلق دستاویزات آن لائن اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔ البتہ یہ سہولت صرف myAadhaar پورٹل پر دستیاب ہے۔ اگر کوئی شخص یہی کام کسی فزیکل آدھار سنٹر جاکر کراتا ہے تو اسے مقررہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu