واشنگٹن، 22مئی (یو این آئی) امریکی مرکز برائے امراض پر قابو اور روک تھام (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ امریکہ نے کانگو جمہوریہ، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کے ان غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی لگا دی ہے ، جو آمد سے 21 دن پہلے تک ان ممالک میں موجود تھے۔ مرکز نے جمعرات کو کہا کہ ایسے غیر ملکی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر روک لگا دی گئی ہے ، جو آمد سے قبل 21دن کے دوران کانگو جمہوریہ، یوگنڈا یا جنوبی سوڈان میں رہے ہوں۔ یہ پابندی 30 دن تک نافذ رہے گی، جس کے بعد اس میں توسیع یا خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

