Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران کا منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ

ایران کا منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ

سیاست 2 days ago

تہران : 22 مئی ( ایجنسیز ) ایران نے امریکہ سے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔معاہدے کیلئے امریکی تجاویز پر ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بھیجے گئے پیغام نے کسی حد تک اختلافات کم کیے ہیں ، لیکن ان اختلافات کو مزید کم کرنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنجیدگی اور نیک نیتی مگر ٹھوس منطقی شکوک وشبہات کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تمام محاذوں پرجنگ کاخاتمہ، منجمد اثاثوں کا اجرا،ایرانی جہازوں کیخلاف بحری قزاقی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری معاملات پر قیاس آرائیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ سے مذاکرات کا محور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کو ختم کرنے پر ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی تفصیلات مجاز حکام اور مذاکراتی ٹیم کیترجمان فراہم کریں گے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کا بھی کہنا تھا کہ اس وقت ایران سے مذاکرات جاری ہیں ، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیئے، ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لے لیں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu