جاریہ سال اپریل تک سوزوکی ڈیزائر کی 23 ہزار سے زائد گاڑیوںکی فروخت، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اضافہحیدرآباد ۔22۔ مئی (سیاست نیوز) ہندوستان میں پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ اپریل 2026 تک قیمتی گاڑیوں کی فروخت کے معاملہ میں ماروتی سوزوگی ڈیزائر کو سبقت حاصل رہی۔ ملک بھر میں ماروتی سوزوکی ڈیزائر گاڑیوں کی فروخت 23580 درج کی گئی ۔ ٹاٹا کی تیار کردہ پنچ (PUNCH) کی فروخت میں 53 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ سروے کے مطابق گاڑیوں کے شوقین افراد کی اولین ترجیح ماروتی کے تیار کردہ ماڈلس ہیں اور مارکٹ میں ان کی مانگ برقرار ہے۔ ہندوستانی خریدار کی ترجیحات میں ایسی گاڑیاں شامل ہیں جو پٹرول کی بچت کرسکیں۔ اپریل 2026 تک ٹاٹا پنچ کی فروخت 19107 درج کی گئی جبکہ ERTIGA گاڑیاں 19063 فروخت کی گئیں۔ ویاگن آر ، بلینو ، نیکسان ، سوئفٹ ، کریٹا اور اسکارپیو گاڑیوں کی فروخت میں بھی قابل لحاظ اضافہ درج کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ کے پیش نظر اہم موٹر مینوفیکچرنگ کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کو ترجیح دی ہے۔ حکومت کی جانب سے بھی الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ سرکاری سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پٹرول اور ڈیزل کے اضافی مصارف سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ الیکٹرک گاڑی تیار کرنے والی کمپنیوں نے ٹو وہیلرس اور فور وہیلرس کی خریدی پر ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے سرکاری سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور سرکاری ملازمین کو رعایتی شرح پر الیکٹرک بائیک سربراہ کی جارہی ہیں۔1/k/m/b

