Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مٹ پلی میں سلاٹر ہاؤز کی تنقیح ، ڈی ایس پی کا دورہ

مٹ پلی میں سلاٹر ہاؤز کی تنقیح ، ڈی ایس پی کا دورہ

سیاست 1 day ago

مٹ پلی ۔23 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مٹ پلی میں عیدالاضحی کے پیش نظر بسم اللہ مسجد مدرسہ تجوید القرآن مٹ پلی کے احاطہ میں وقتیہ طورپر منظم کردہ مذبح گاہ ( سلاٹر ہاؤز ) کا محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی اے رامولو نے مقام پر پہونچکر تنقیح کی ۔ اُن کے ہمراہ ایس آئی انیل کمار اور پولیس عملہ موجود تھا ۔ اس دوران صدر مرکزی انتظامی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی محمد رضی الدین اختر جانی ، صدر جمعیۃ علماء مٹ پلی قاری محمود الحسن قاسمی ، ناظم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن و قاضی مٹ پلی مولانا عبدالحمید قاسمی ، صدر اے آئی ایم آئی ایم ٹاؤن مٹ پلی محمد عقیل ، سابقہ زیڈ پی کوآپشن ممبر ملاپور عبدالستار ، کونسلر خواجہ عظیم الدین ، حافظ محمد جاوید، محمد صادق اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے مقامی حالات اور انتظامات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے ممکنہ تعاون کی خواہش کئے جس پر ڈی ایس پی اے رامولو نے محکمہ پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون پیش کئے جانے کا اظہار کرتے ہوئے ماحول میں صفائی و ستھرائی کو برقرار رکھنے اور گائیوں کی قربانی نہ کرنے اور قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت کی ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu