Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سنگاریڈی میں پاسپورٹ سیواکیندر کا قیام ناگزیر

سنگاریڈی میں پاسپورٹ سیواکیندر کا قیام ناگزیر

سیاست 1 day ago

اہم عوامی مفاد پر سنجیدگی سے توجہہ دینے حکومت سے اقلیتی قائد محمد معزالدین کا مطالبہسنگاریڈی ۔23 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد معز الدین جنرل سکریٹری سدبھاؤنا فورم سنگاریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں حکومتِ ہند اور متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگاریڈی ضلع کا ہیڈکوارٹر ہے چنانچہ یہاں پر پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی ایک قدیم اور اہم ضلع ہیڈکوارٹر ہے جو آبادی، تجارتی سرگرمیوں اور انتظامی لحاظ سے ہمیشہ نمایاں حیثیت رکھتا آیا ہے۔ متحدہ ضلع میدک کے دور سے سنگاریڈی ضلع کا مستقر رہا ہے اور اسے مرکزی اہمیت حاصل رہی ہے، جبکہ اب یہ خود ایک مستقل ضلع بن چکا ہے۔ اس کے باوجود یہاں آج تک پاسپورٹ مرکز قائم نہ ہونا افسوسناک امر ہے۔ محمد معز الدین نے کہا کہ ضلع سنگاریڈی اور اطراف کے علاقوں کے عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے حیدرآباد، وقارآباد یا میدک جیسے مقامات کا رُخ کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث وقت، سرمایہ اور مشقت کا سامنا ہے۔ خصوصاً طلباء ، ملازمین، بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد، بزرگ شہریوں اور خواتین کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ عوامی سہولت اور بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگاریڈی ہیڈکوارٹر پر مستقل پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کیا جائے تاکہ عوام کو آسان اور فوری خدمات فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت عوامی مفاد میں اس اہم مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu