شمس آباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں کانگریس قائدین نے پریس میٹ میں وینکٹیش گوڑ نے کہا کہ بی جے پی سابق کارپوریٹر میلار دیوپلی سرینواس ریڈی صرف اپنی ذاتی دشمنی کے لیے راجندرا نگر رکن اسمبلی کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ حیڈرا نے سرینواس ریڈی سابق کارپوریٹر کی جانب سے کئے گئے قبضے کو برخاست کیا تھا جس کے بعد سرینواس ریڈی نے رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے خلاف بیانات دیتے آرہے ہیں ۔ راجندر نگر حلقے میں جہاں بھی قبضے کئے جارہے ہیں ان کا راست رکن اسمبلی سے جوڑ رہے ہیں جب کہ قبضے کرنے والے رکن اسمبلی سے اجازت لے کر کوئی قبضہ نہیں کرتے ۔ سرینواس ریڈی کو چاہئے کہ وہ اپنے حدود میں رہ کر بیان بازی کریں ۔ ریونت ریڈی چیف منسٹر کی قیادت میں تجاوزات کو برخاست کرنے کے لیے حیڈرا تشکیل دی گئی جس کے بعد لینڈگرابرس کی نیند حرام ہوچکی ہے ۔۔ ش m/b

