Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عوام پر مہنگائی کا تیسرا بڑا حملہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

عوام پر مہنگائی کا تیسرا بڑا حملہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

سیاست 1 day ago

حیدرآباد میں ڈیزل کی سنچری مکمل، عام آدمی کا بجٹ مکمل طور پر تباہ

حیدرآباد ۔ 23 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد کے بشمول ملک بھر کے گاڑی چلانے والوں اور عام عوام کیلئے ایک بار پھر چونکا دینے والی اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے کیونکہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہفتہ 23 مئی 2026ء کو ملک کی تیل کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں ایک نیا جھٹکا دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 87 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نیا اطلاق آج صبح 6 بجے سے پورے ملک میں عمل ہوچکا ہے۔ تازہ ترین قیتموں میں اس اضافے کے ساتھ ہی حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت اب چھلانگ لگا کر 112.84 روپئے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی سنچری پار کرتے ہوئے 100.94 روپئے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔ آئیل کمپنیوں کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اور مغربی ایشیاء میں جاری شدید جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث قیمتوں کا یہ بوجھ صارفین پر ڈالنا مجبوری بن گیا ہے۔ واضح رہیکہ ملک میں ماہ مئی کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ محض چند دنوں کے اندر عوام پر یہ تیسرا بڑا معاشی حملہ ہے۔ 15 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکمشت 2 اور 3 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا اس پہلے جھٹکے سے عوام ابھی سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ محض چار دن بعد 19 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر مزید 90 پیسے بڑھا دیئے گئے اس کے بعد آج بروز ہفتہ 23 مئی کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ نیا سلسلہ عام آدمی کی کمر توڑنے کا سبب بن رہا ہے۔H/2

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu