Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہریش راؤ کا بی آر ایس میں کوئی فیوچر نہیں : پی سرینواس ریڈی

ہریش راؤ کا بی آر ایس میں کوئی فیوچر نہیں : پی سرینواس ریڈی

سیاست 1 day ago

فیوچرسٹی کے منصوبے کو منسوخ کرنے کے اعلان پر وزیر کی سخت برہمی

حیدرآباد ۔ 23 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیرمال پی سرینواس ریڈی نے سابق وزیر اور بی آر ایس کے سینئر قائد ہریش راؤ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سیاسی مستقبل پر حملہ کردیا۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعہ ہریش راؤ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ جس فیوچرسٹی کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا وہ اعلان کررہے ہیں خود ان کا بی آر ایس میں کوئی فیوچر نہیں ہے۔ ہریش راؤ امریکہ میں بیٹھ کر تلنگانہ کے اہم ترین پراجکٹ فیوچرسٹی کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس کے ڈپٹی فلور پر سنگین شبہات کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا کہ انہوں نے فیوچرسٹی کی زمینوں کے تعلق سے امریکہ میں کسی کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدے کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس عوامی پراجکٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ وزیر نے سابق حکومت کی کارکردگی پر تیکھے سوالات اٹھائے اور پوچھا کہ کے سی آر کے 10 سالہ دوراقتدار میں حیدرآباد میں ایک نیا میٹرو اسٹیشن کیوں مکمل نہیں کیا جاسکا۔ سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پی سرینواس ریڈی نے واضح کیا کہ کے سی آر خاندان نے 10 سالہ حکمرانی کے دوران صرف اپنے لئے عالیشان فارم ہاؤزس بنائے۔H/2 جبکہ کانگریس حکومت ریاست کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ایک عالمی معیار کا فیوچرسٹی تعمیر کررہی ہے۔ انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی آر ایس قائدین نے ہمیشہ ریاست کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ چاہے وہ موسیٰ ندی کی پاکیزگی و بحالی کا پراجکٹ ہو یا لگاچرلہ انڈسٹریز کا قیام۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے قائدین نے سازشوں کے تحت نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے والی انڈسٹریز کے قیام میں رکاوٹیں پیدا کی ہے۔2

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu