Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اندراماں ہاوزنگ اسکیم کے دوسرے مرحلے کو منظوری کابینہ کے فیصلے

اندراماں ہاوزنگ اسکیم کے دوسرے مرحلے کو منظوری کابینہ کے فیصلے

سیاست 1 day ago

گورنمنٹ جونیر کالجس کیلئے میڈ ڈے میل منظور، تلنگانہ کو جھونپڑیوں سے پاک بنانے کا عزمحیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ اندراماں مکانات کے دوسرے مرحلے کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت ریاست بھر میں 2 لاکھ 50 ہزار غریب خاندانوں کے لئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے اور ہر اسمبلی حلقہ کو 2 ہزار مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت نے ادھورے رہ جانے والے مکانات کو بھی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بنیادیں مکمل ہونے پر 3 لاکھ روپے اور دیواریں تعمیر ہونے پر سلاب کے لئے 2 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے ہر اسمبلی حلقے کو 500 مکانات کے لئے فنڈس دیئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے تحت 2 جون تک ایک لاکھ مکانات کی تعمیرات شروع ہو جائے گی جبکہ یکم جون کو ضلع کمرم بھیم کے آصف آباد میں واقع کیرامیری کے قبائیلیوں کے لئے تعمیر کئے گئے 28 مکانات کا فتتاح کیا جائے گا۔ کابینہ نے حیدرآباد میں میٹرو پولیٹن علاقے کے 24 اسمبلی حلقوں میں کم آمدنی والے گروپس کے لئے ایک لاکھ مکانات کی تعمیر اور ریاست بھر میں سروے کے ذریعہ نشاندہی کردہ 15,000 جھونپڑی میں رہنے والے خاندانوں کو فوری اندراماں مکانات کے پٹہ جات دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تلنگانہ کو جھونپڑیوں سے پاک ماڈل ریاست بنایا جاسکے۔ دفاعی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کابینہ نے ضلع کریم نگر میں آسام رائفلز، بی ایس ایف اور سی ایس آئی ایف کے گروپ سنٹرس قائم کرنے کے لئے 14 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوداوری پشکرم کے ترقیاتی کاموں کے لئے 1000 کروڑ روپے کی منظوری دیتے ہوئے 300 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ 2؍F ریاست کے تمام سرکاری گورنمنٹ جونیر کالجس میں میڈ ڈے میل اسکیم نافذ کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت اب اسکولس کی طرح جونیر کالجس کے طلبہ کو بھی صبح کے ناشتے کے ساتھ دودھ فراہم کیا جائے گا۔ ریاست کو عالمی سطح پر مینوفیکچرنگ اور بائیوٹیک کا مرکز بنانے کے لئے کابینہ نے نیکسٹ جنریشن لائف سائنس پالیسی 2026-30 کو منظوری دی۔ اس پالیسی کا حدف 2030 تک تلنگانہ کو دنیا کے 5 سرفہرست لائف سائنس میں شامل کرنا اور نوجوانوں کے لئے 5 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت اب ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ یونٹس کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جائے گا تاکہ عالمی اختراعی مراکز کو تلنگانہ لایا جاسکے۔ 2؍F

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu