Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پولیس اسٹیشن میں مادری زبان میں شکایت درج کروانے کی سہولت

پولیس اسٹیشن میں مادری زبان میں شکایت درج کروانے کی سہولت

سیاست 1 day ago

نئی ٹکنالوجی کا استعمال، AI کاپ رائٹر کا پولیس کمشنر نے افتتاح کیاحیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) شہر میں پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے والے شہریوں کو اب اپنی مادری زبان میں شکایت کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ سٹی پولیس کی جانب سے آرٹیفیشل انٹلی جنس کو استعمال میں لاتے ہوئے پولیس نے اے آئی کاپ رائٹر کو متعارف کیا ہے اور اس کاپ رائٹر کو شہر کے تمام پولیس اسٹیشن میں دستیاب رکھا جائے گا۔ اس نئی ٹکنالوجی کا کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار نے آغاز کیا۔ پولیسنگ نظام میں عصری ٹکنالوجی کو شامل کرنے میں حیدرآباد سٹی پولیس ہمیشہ آگے رہی ہے اور اب ملک میں پہلی بار اس انوکھے اقدام کو رائج کیا گیا ہے جہاں شہری ہو یا شکایت گذار اپنی مادری زبان میں پولیس اسٹیشن میں شکایت کرسکتا ہے۔ سوائے اردو والوں کے؟ اس ایپ اور کاپ رائٹر میں 10 زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سوائے اردو کے اردو کے شہر ریاست میں دوسری زبان کا درجہ رکھنے والی زبان کو نظرانداز کرنے کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ اس ایپ کاپ رائٹر میں صرف مادری زبان میں کی گئی شکایت کو اس کاپ رائٹر کی جانب سے ٹیکسٹ میں ٹائپ کردیا جائے گا اور شکایت کی تمام تتر تفصیلات پی ڈی ایف کی شکل میں سیف (محفوظ) ہو جائے گی۔ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص مزدور طبقہ عوام کے لئے آسانی فراہم کرنے کے لئے اس کاپ رائٹر کو دستیاب رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیاح، پڑوسیوں ریاستوں کی عوام خواتین، ضعیف افراد کے لئے کاپ رائٹر کافی مدد گار ثابت ہوگا لیکن اس ایپ میں اردو والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں جن کی مادری زبان اردو ہے۔ وہ تو مقامی زبان یا پھر انگریزی میں ہی درخواست دیں چونکہ اس کاپ رائٹر میں اردو کو یکسر طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے۔ اس کاپ رائٹر کو شہر کے 80 پولیس اسٹیشنوں میں دستیاب رکھا گیا ہے۔ اردو کو نظرانداز کرنے کے متعلق پوچھے جانے پر ایڈیشنل کمشنر پولیس جناب تفسیر اقبال نے بتایا کہ اردو کو شامل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ع؍F اردو کے علاوہ دیگر زبانوں کو بھی مرحلہ وار سطح پر کاپ رائٹر میں شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اردو کو نظرانداز کرنے کی بات کو مسترد کردیا اور کہا کہ کاپ رائٹر ایک انقلابی تبدیلی کا نقیب ہوگا اس سے عوام کو کافی سہولیات فراہم ہوں گی۔ ع؍F

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu