Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے ٹرمپ کی بالآخر تصدیق

بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے ٹرمپ کی بالآخر تصدیق

سیاست 1 day ago

واشنگٹن ۔ 23 مئی (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہم سرکاری معاملات کے باعث مجھے واشنگٹن میں ہی رہنا پڑے گا، میں بیٹے کی شادی میں شرکت کرنا چاہتا تھا تاہم ملکی امور اور امریکہ سے محبت کے باعث میرے لیے وائٹ ہاؤس میں موجود رہنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر اس ہفتہ بہاماس کے ایک چھوٹے جزیرے پر پام بیچ کی سماجی شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے شادی کر رہے ہیں، تقریب کو نجی اور محدود رکھا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک روز قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ میرے بیٹے کی خواہش تھی کہ میں شادی میں شریک ہوں لیکن ایران سمیت دیگر اہم معاملات کی وجہ سے وقت مناسب نہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ اس وقت ایران سے متعلق سفارتی کوششوں میں مصروف ہے جس کے باعث صدر نے اپنی نیو جرسی روانگی بھی منسوخ کر دی اور وائٹ ہاؤس واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu