Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یوکرین سے جنگ جاری رکھنے روس کو نئے فوجیوں کی ضرورت

یوکرین سے جنگ جاری رکھنے روس کو نئے فوجیوں کی ضرورت

سیاست 1 day ago

کیئو ۔ 23 مئی (ایجنسیز) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2026ء میں اب تک روس کے 83,000 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی نقصانات 141,500 سے بڑھ گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی فوجی سربراہ اولیکساندر سیرسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور محاذ پر یوکرین نے کئی علاقوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔ یوکرینی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ روس روزانہ 1,000 سے زائد فوجیوں کا نقصان اٹھا رہا ہے لیکن نئی بھرتیاں صرف 800 سے 930 یومیہ ہو رہی ہیں جس سے روسی فوجی طاقت میں کمی آ رہی ہے، اسی وجہ سے روس کے 40 علاقوں میں فوج میں شمولیت کے بونس میں 30 سے 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس مزید 100,000 فوجی جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے مالدووا کے علاقہ ٹرانسنیسٹریا میں روسی زبان بولنے والوں کو شہریت دینے کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے روسی تیل کی تنصیبات اور ریفائنریز پر حملے بھی تیز کر دیے ہیں، عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق ان حملوں کے باعث روس کی تیل کی پیداوار میں اپریل 2026ء کے دوران 460,000 بیرل یومیہ کمی ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں سے روس کی تقریباً ایک چوتھائی ریفائننگ صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu