Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بین ریاستی گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

بین ریاستی گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

سیاست 0 months ago

دو افراد گرفتار ، گانجہ ضبط ، ڈی ایس پی ریلوے کا بیانحیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریلوے پولیس سکندرآباد نے بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 36.374 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 18,18,700 روپئے بتائی گئی ہے ۔ یہ گانجہ سمبل پور اڑیسہ سے واڑی کرناٹک منتقل کیا جارہا تھا ۔ یہ بات سید نعیم الدین جاوید ڈی ایس پی ریلوے پولیس نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 22 سالہ سدانشو کمار جو پیشہ سے ڈیٹا انجینئر بتایا گیا ہے پونے کا ساکن ہے جب کہ 28 سالہ سمن کمار ساکن تھانے متوطن بہار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جب کہ اس ٹولی کے دیگر دو ارکان روہت سانی گورکھے ساکن پونے اور ابھئے ساکن مہاراشٹرا مفرور ہیں ۔ ڈی ایس پی ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ چار رکنی ٹولی اڈیشہ سے گانجہ خرید کر ملک کے مختلف مقامات پر منتقل کررہی تھی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق مفرور افراد کی ملاقات گرفتار افراد سے پونے میں ہوئی جس کے بعد ان کو ٹولی میں شامل کرلیا گیا اور فی ٹرپ 10 ہزار روپئے دینے کی پیشکش کی گئی جس پر وہ راضی ہوگئے ۔ 25 مئی کو تمام افراد گانجہ کو لے کر اڑیسہ سے بذریعہ ٹرین ناگاویلی ایکسپریس میں سفر شروع کیا ۔ 26 مئی کے دن جیسے ہی ٹرین چیرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پہونچی ریلوے پولیس نے تلاشی کے دوران گرفتار کرلیا ۔۔ ع m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu