Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا سماج کی اہم ذمہ داری

نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا سماج کی اہم ذمہ داری

سیاست 0 months ago

ٹی بی کے خاتمہ کیلئے شعور بیداری،آصف آباد میں گورنر شیوپرتاپ شکلا کا خطابحیدرآباد 29مئی (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ شیو پرتاپ شکلا نے ریاست سے ٹی بی کے خاتمہ اور نوجوانوں کو منشیات سے بچانے شعور بیداری مہم کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر آج آصف آباد ضلع کے دورہ پر حکومت کی فلاحی اسکیمات اور ریڈ کراس سوسائٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ گورنر نے کہا کہ بنیادی سطح پر عوام کو مرض ٹی بی کے مضر اثرات سے واقف کرایا جائے اور سماجی تنظیموں کو اس چیلنج سے نمٹننے آگے آنا ہوگا۔ ضلع عہدیداروں سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ سرکاری ملازمت صرف تنخواہوں کیلئے نہیں بلکہ ان پر اہم سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف شعور بیداری کے ذریعہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جاسکتا ہے۔ حکومت اور رضاکارانہ تنظیموں کی اس میں مشترکہ ذمہ داری ہے۔ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے موجودہ حالات میں منشیات سے بڑا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اسکول اور کالجس کی سطح پر منشیات کے خلاف منظم مہم کی ضرورت ہے۔ گورنر نے کہا کہ ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کو ادویات کے ساتھ صحت بخش غذائیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے آصف آباد کو ٹی بی اور ڈرگس سے پاک ضلع بنانے کا عہد لیا۔ گورنر نے نمایاں خدمات پر ورکرس کو تہنیت پیش کی۔ سابق گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ شریک تھے۔ آصف آباد پہنچنے پر کلکٹر کے ہریتا ، ایس پی نکھیتا پنت ، ارکان اسمبلی کے لکشمی ، پی ہریش بابو و دیگر نے استقبال کیا۔1/k

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu