Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بشیر بدر کے انتقال پر لالو پرساد کا اظہار غم

بشیر بدر کے انتقال پر لالو پرساد کا اظہار غم

سیاست 0 months ago

پٹنہ : 29مئی ( یو این آئی ) وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے مشہور شاعر بشیر بدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ لالویادو، ان کی اہلیہ و ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اہل خانہ بدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے انتقال سے اردو زبان اور شاعری نے ایک نایاب نگینہ کھو دیا ہے ۔ راشٹریہ قومی جنتا دل کے قومی صدر نے کہا کہ بشیر بدر کو غزل گوئی میں عام فہم، سادہ اور بے حد رومانوی الفاظ پرونے کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہیں ادب کے میدان میں پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کے نہ رہنے سے ملک کے لاکھوں مداحوں میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا خاندان ان کے انتقال سے غمزدہ ہے اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu