Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران امریکہ جنگ کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں: ممدانی

ایران امریکہ جنگ کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں: ممدانی

سیاست 0 months ago

نیویارک ۔ 29 مئی (ایجنسیز) نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔میئر ظہران ممدانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تین ماہ قبل ایک ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں عوام نے ووٹ نہیں دیا تھا، تاہم اب اس جنگ کی بھاری قیمت عام شہری ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی جنگ نے امریکی عوام کے بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ جنگ کے باعث امریکہ میں پیٹرول، خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں پر معاشی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ پہلے دن سے اس جنگ کے مخالف رہے ہیں اور آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔میئر نیویارک کے اس بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے سے متعلق سفارتی کوششیں جاری ہیں جبکہ عالمی سطح پر بھی جنگ کے معاشی اثرات پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu