Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سائبر سیکوریٹی بیورو کا بدعنوان پولیس ملازم رشوت کے الزام میں گرفتار

سائبر سیکوریٹی بیورو کا بدعنوان پولیس ملازم رشوت کے الزام میں گرفتار

سیاست 3 weeks ago

اے سی بی کا انسپکٹر کے مکان پر دھاوا، لاکھوں روپئے مالیتی زیورات ضبطحیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں قائم کردہ سائبر سیکوریٹی بیورو کو بھی رشوت خور عہدیدار متاثر کرنے لگے ہیں۔ لالچی اور بدعنوان پولیس ملازمین اب رشوت کی رقم کیلئے دباؤ ڈالنا تو دور درخواست گذاروں کو دھمکانے لگے ہیں۔ اس طرح کے ایک واقعہ میں اینٹی کرپشن بیورو کی سنٹرل انوسٹی گیشن یونٹ (سی آئی یو) نے انسپکٹر پولیس بتولہ مہندر کو گرفتار کرلیا جو درخواست گذار سے لاکھوں روپئے رشوت لینے کہ بعد بھی مزید لاکھوں روپئے کیلئے ہراساں کررہا تھا۔ اینٹی کرپشن بیورو کی سنٹرل انویسٹگیشن یونٹ نے آج اس بدعنوان عہدیدار کو اس کے دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن بیورو ذرائع کے مطابق انسپکٹر سائبر سیکوریٹی بیورو بتولہ مہندر نے شکایت گزار سے 9 لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ شکایت گزار کے حق میں کارروائی کرنے شکایت گزار کے افراد خاندان اور ساتھیوں کو سائبر دھوکہ مقدمہ سے بچانے کیلئے اس نے 9 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا اور 5 لاکھ روپئے رقم حاصل کرلی تھی اور مزید 4 لاکھ روپیوں کیلئے ہراساں کررہا تھا۔ اینٹی کرپشن بیورو نے انسپکٹر کے مکان پر دھاوا کیا اور 13 لاکھ روپیوں کے علاوہ طلائی زیورات اور جائیداد کے دستاویزات کو بھی ضبط کرلیا اور اس کی جانچ جاری ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے انسپکٹر بتولہ مہندر کو اے سی بی کی خصوصی عدالت نامپلی میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔ع

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu