Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ کابینہ میں توسیع و ردوبدل پر سرگرمیاں تیز

تلنگانہ کابینہ میں توسیع و ردوبدل پر سرگرمیاں تیز

سیاست 2 weeks ago

اسپیکر پرساد کمار کی راہول گاندھی سے ملاقات، ناقص کارکردگی والے وزراء کی جگہ نئے چہروں کو موقع کا امکانحیدرآباد۔30۔مئی۔(سیاست نیوز) کرناٹک میں چیف منسٹر سدا رامیا کے استعفیٰ کے بعد تلنگانہ میں کانگریس حکومت کابینہ میں توسیع و ردوبدل کی سرگرمیاں تیز کرچکی ہے اور کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند قائدین دہلی کے چکر کاٹنے لگے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ تلنگانہ کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے لئے سرگرمیوں کے دوران اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مسٹر جی پرساد کمار نے دہلی میں راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ریاستی کابینہ میں مزید 2 وزراء کو شامل کرنے کی گنجائش موجود ہے اور کہا جارہاہے کہ ضلع رنگا ریڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی مسٹر رام موہن ریڈی (پرگی) کے علاوہ مسٹر مال ریڈی رنگاریڈی (ابراہیم پٹنم) دونوں ہی ریاستی کابینہ میں شمولیت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی ہائی کمان نے تلنگانہ میں ریاستی حکومت کے 2.5 سال مکمل ہونے پر کابینہ میں موجود وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اور مجوزہ کابینی تبدیلی و توسیع کے دوران بعض وزراء کو کابینہ سے ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ رکن اسمبلی آدی سرینواس کے علاوہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر مہیش کمار گوڑ کو بھی ریاستی کابینہ میں شامل کئے جانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور کہا جارہاہے کہ کانگریس ہائی کمان مہیش کمار گوڑ کو ریاستی کابینہ میں اہم عہدہ پر شامل کرنے کے حق میں ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ چند یوم کے دوران پارٹی کے سرکردہ قائدین جو تلنگانہ میں حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی اور کابینی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ان کی جانب سے قطعی رپورٹ پیش کئے جانے کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کو کابینہ میں توسیع و ردوبدل کے لئے ہری جھنڈی دکھائی جاسکتی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ پارٹی ہائی کمان تلنگانہ کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے اور 2.5 سال کے دوران متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے قاصر چہروں کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور آئندہ ماہ کے آخری ہفتہ کے دوران کسی بھی وقت ریاستی کابینہ میں توسیع اور تبدیلی کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ کانگریس قائدین جو دہلی میں مرکزی قائدین کے علاوہ راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے کابینہ میں شمولیت کے لئے پیروی کر رہے ہیں انہیں پارٹی اعلیٰ قائدین کی جانب سے تیقن دیا جا رہاہے کہ ان کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی پارٹی ہائی کمان ان کے مستقبل کے متعلق فیصلہ کرے گی۔3

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu