Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جاریہ سال بارش معمول سے کم ریکارڈ کئے جانے کا امکان

جاریہ سال بارش معمول سے کم ریکارڈ کئے جانے کا امکان

سیاست 3 weeks ago

موسمی تبدیلی سے مانسون کمزور رہنے محکمہ موسیات کی پیش قیاسیحیدرآباد۔30۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) ملک میں جاریہ سال بارش معمول سے کم ریکارڈ کئے جانے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مانسون کی وقت پر آمد کے باوجود شمال مشرقی علاقوں میں بہتر اور معمول کے مطابق بارش کے امکانات ہیں لیکن اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں معمول سے کم بارش ریکارڈ کئے جانے کا خدشہ ہے۔رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ 1971 تا2020کے دوران ہونے والی بارشوں کا جائزہ لینے اور موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس با ت کی توثیق کی جا رہی ہے کہ آئندہ موسم باراں کے دوران 87 سینٹی میٹر تک ریکارڈ کئے جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں و ماہرین نے بتایا کہ ملک کے مختلف مقامات پر جہاں بارش میں کمی ریکارڈ کی جائے گی ان علاقوں میں کسانوں' حکومتوں اور محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو چوکسی اختیار کرتے ہوئے خشک سالی جیسے حالات کا سامنا کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق شمال مشرقی مانسون میں بہتری اور جنوب مغربی مانسون کی قبل از وقت آمد کے نتیجہ میں زرعی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے مانسون کی آمد کے ساتھ شروع ہونے والی بارشوں بالخصوص ماہ جون کے دوران ہونے والی بارشوں کو کمزور اور بعض مقامات پر انتہائی کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانسون کے دوران خسارے والی بارش کے نتیجہ میں آبی ذخائر کی سطح آب میں اضافہ کے امکانات بھی موہوم ہیں۔محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں نے کمزور مانسون کے لئے ایل نینو کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیابھر میں ریکارڈ کی جانے والی ماحولیاتی و موسمی تبدیلیوں کے نتیجہ میں ہندستان بھر میں مانسون کمزور رہنے اور ایل نینو کے اثرات کمزور ہونے کے سبب موسم باراں کے دوران بارش معمول کے مطابق نہ ہونے کی پیش قیاسی کی جار ہی ہے جبکہ ماہ ستمبر کے دوران ایل نینو کے استحکام کے نتیجہ میں موسمی تاثرات میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔بتایا جاتاہے کہ موسم باراں کے دوران شمالی ہند' جنوبی ہند کے علاوہ مغربی و شمال مشرقی علاقوں میں ہونے والی بارشوں میں زبردست تفاوت پائے جانے کا خدشہ ہے اور کئی علاقوں میں کم بارشوںکے نتیجہ میں خشک سالی جیسی صورتحال کا بھی خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔3

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu