Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بنگلورو کے ایک اسکول میں بھیانک آتشزدگی

بنگلورو کے ایک اسکول میں بھیانک آتشزدگی

سیاست 4 months ago

بنگلورو۔ 30 مئی (یو این آئی) کرناٹک کے مغربی بنگلورو میں ہفتہ کی صبح ایک اسکول کی عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ اور ہنفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر کارروائی کیلئے لگایا گیا۔ واقعہ کے وقت اسکول سمر ویکیشن کی وجہ سے بند تھا، اس لیے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس کے مطابق، ناگدیون ہلی میں واقع چترکوٹا اسکول کے آڈیٹوریم میں آگ لگی تھی۔ لیکن گرمیوں کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے ان طلبہ یا ملازمین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو عام طور پر تعلیمی اوقات کے دوران وہاں موجود ہوتے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu