Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کوالالمپور کتاب میلے میں سعودی نمائش

کوالالمپور کتاب میلے میں سعودی نمائش

سیاست 1 week ago

کوالالمپور ۔یکم؍ جون (ایجنسیز) یہاں انٹرنیشنل بک فیئر میں بطور مہمانِ خصوصی شریک سعودی عرب کے پویلین میں قائم دستکاری سیکشن عوام کو مملکت کے بھرپور ثقافتی ورثے کی جھلک پیش کر رہا ہے۔ اس نمائش میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والی روایتی دستکاریوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ملک کی ثقافتی تنوع اور تاریخی شناخت کی عکاسی کرتی ہیں۔نمائش کی نمایاں دستکاریوں میں سدو بْنائی شامل ہے، جو بدوی ثقافت سے تعلق رکھنے والا ایک مشہور فن ہے۔ یہ اپنے منفرد نقش و نگار اورگہری ثقافتی اہمیت کے باعث سعودی ورثے کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح البشت الاحسائی بھی نمائش کا مرکزِ توجہ ہے۔ یہ ایک روایتی سعودی لباس ہے جو اپنی نفیس کاریگری اور باوقار تقریبات سے وابستگی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔ نمائش میں القط العسیری فن کو بھی پیش کیا گیا ہے، جو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ فن اپنے شوخ اور دلکش رنگوں کے لیے معروف ہے اور سعودی عرب کے عسیر خطے کی ثقافتی روایات سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔سعودی کے مطابق دستکاری سیکشن میں ماہر کاریگر روایتی فنون کے عملی مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu