Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مکتب اور کتب خانے ، علم و دانش کے خزانے

مکتب اور کتب خانے ، علم و دانش کے خزانے

سیاست 2 weeks ago

ضلع لائبریری انچارج آفیسر نریندر ریڈی کی وظیفہ پر سبکدوشی ، چیرپرسن سی ایچ سہاسنی ریڈی کا خطابمیدک ۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتب اور کتب خانے علم و دانش کے ایسے خزانے ہیں جو افراد اور معاشروں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگیوں کو تابناک بنانے، علمی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں سمیت مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے روانہ مطالعہ کی عادت اپنائیں اور مکتب و کتب خانوں سے بلاناغہ استفادہ کریں۔ چیرپرسن ضلع لائبریریز ضلع میدک سی ایچ سہاسنی ریڈی نے ضلع لائبریری انچارج آفیسر کے نریندر ریڈی کی وظیفہ حسن خدمت پر منعقدہ تہنیتی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سبکدوش شدہ لائبریری آفیسر نریندر ریڈی اور ان کی شریک حیات شوبھا ریڈی کی گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری تقررات کیلئے عنقریب جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں ضلع لائبریریز میں مختلف تمام جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ صدر ضلع ٹی این جی اوز ڈی نریندر نے نریندر ریڈی کو سبکدوشی ملازمت پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح سابق صدرنشین ڈسٹرکٹ لائبریریز چندر گوڑ سابق ٹیچرس یونین قائد کنڈل ریڈی ے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں قائدین اسوسی ایشن لائبریریز ایس شیویا، ایس ایچ ایودھیا، شنکر، یادگیری کے علاوہ دیگر معززین کی شرکت ہوئی۔ مقامی صحافی، ایس شنکر دیال چاری، ٹی سریدھر، محمد فاروق حسین، مرلی نے بھی مبارکباد پیش کی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu