Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سماجی انصاف اور ترقی کے میدان میں تلنگانہ کی مثالی پیشرفت

سماجی انصاف اور ترقی کے میدان میں تلنگانہ کی مثالی پیشرفت

سیاست 3 weeks ago

سنگاریڈی میں ریاست کی یوم تاسیس تقریب سے ریاستی وزیر ڈی نرسمہا کا خطاب ،شہداء کو خراج عقیدتسنگاریڈی 2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر سنگاریڈی کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم کشائی کی اور پولیس کی جانب سے پیش کردہ سلامی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ آج ترقی، فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کے میدان میں ملک کی ایک مثالی ریاست کے طور پر ابھر رہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں اور حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے استفادہ کریں۔ دامودھر راج نرسمہا نے تلنگانہ تحریک کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شھداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ارکانِ خاندان کو تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کے خوابوں کی تکمیل ہی ان کیلئے حقیقی خراجِ عقیدت ہوگی۔ تقریب کے دوران طلبا و طالبات کی جانب سے پیش کردہ رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ وزیر موصوف نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے قائم کردہ نمائشی اسٹالس کا بھی معائنہ کیا اور عوامی فلاحی اسکیمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بعد میں بصارت سے محروم چار طلباء میں لیاپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح 768 خواتین خود امدادی گروپوں کو بینک لنکیج کے تحت مجموعی طور پر 69 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیتی قرضہ جاتی چیکس حوالے کیے گئے۔ ٹرانس جینڈر افراد میں شناختی کارڈس بھی تقسیم کیے گئے۔ پی ایم شری اسکولس میں منعقدہ سمر کیمپس کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے ہیڈ ماسٹرس کی بھی تہنیت کی گئی۔ قبل ازیں وزیر دامودھر راج نرسمہا ، ضلع کلکٹر پرتیک جین، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پریتوش پنکج اور دیگر عوامی نمائندوں و عہدیداروں نے آئی بی کے قریب واقع یادگار شہداء تلنگانہ پر گل ہاے عقیدت کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب میں ٹی جی آئی آئی سی کی صدرنشین نرملا جگا ریڈی، ضلع کلکٹر پرتیک جین، ایس پی پریتوش پنکج، ایڈیشنل کلکٹرس سنگیتا اور پانڈو، ضلع لائبریری صدر انجیا، میونسپل چیرپرسن ونیتا سنتوش، منتخب عوامی نمائندے، مختلف محکموں کے عہدیداران، پولیس اہلکار، طلباء اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu