مانچسٹر، 24 جون (آئی اے این ایس) ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ دلچسپ رخ اختیار کرچکی ہے اور جمعرات کو ہندوستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ گروپ اے میں مضبوط موقوف کے باوجود ہرمن پریت کورکی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہندوستان کی اوپننگ جوڑی اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے ٹورنمنٹ میں مسلسل جارحانہ آغاز فراہم کیے ہیں، جس سے ابتدائی بیٹنگ کے حوالے سے خدشات کم ہوئے ہیں۔ تاہم درمیانی اوورز میں رنزکی رفتار برقرار نہ رکھ پانا ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ کئی میچوں میں مضبوط آغازکے باوجود درمیانی بیٹنگ لائن خاطر خواہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔جنوبی افریقہ کے خلاف شکست نے فیلڈنگ میں موجود کمزوریوں کو بھی اجاگرکیا۔۔دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم شاندار فارم میں ہے۔ پاکستان اور دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف فتوحات نے اس کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔ بنگلہ دیش کی کامیابی کا راز اجتماعی کارکردگی اور منظم حکمت عملی رہی۔

