Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سیمی فائنل کی امیدیں ،جنوبی افریقہ کا آج نیدرلینڈز سے مقابلہ

سیمی فائنل کی امیدیں ،جنوبی افریقہ کا آج نیدرلینڈز سے مقابلہ

سیاست 4 days ago

برسٹل، 24 جون (آئی اے این ایس) ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ میں شامل جنوبی افریقہ جمعرات کوکاؤنٹی گراؤنڈ، برسٹل میں پہلے ہی ٹورنمنٹ سے باہر ہو چکے نیدرلینڈزکے خلاف میدان میں اترے گا۔ پروٹیز ٹیم کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایک بڑی کامیابی اس کے سیمی فائنل کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔گزشتہ دو عالمی کپ مقابلوں میں رنر اپ رہنے والی جنوبی افریقہ اس بارآسٹریلیا کے خلاف 65 رنز کی شکست سے اپنی مہم کا آغازکیا ہے۔ بعد ازاں اس نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی، جبکہ اپنے گزشتہ میچ میں ہندوستان کے خلاف چھ وکٹوں کی اہم کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کی دوڑ میں خودکو برقرار رکھا۔گروپ اے میں جنوبی افریقہ اس وقت تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہندوستان سے پیچھے ہے۔ لورا وولوارڈٹ کی قیادت والی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑے فرق سے کامیابیاں حاصل کرنی ہوں گی۔آل راؤنڈر ماریزان کیپ جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی امید ہیں، جنہوں نے ہندوستان کے خلاف 45 گیندوں پر ناقابل شکست 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ فاسٹ بولر شبنم اسماعیل بھی عمدہ فارم میں ہیں۔دوسری جانب پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی نیدرلینڈز کی ٹیم مسلسل تین شکستوں کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu