حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے نکسلائٹس کے خاتمے کے لیے شروع کردہ مہم تقریبا ختم ہوچکی ہے اور وہ پولیس کے سامنے خود سپردگی اختیار کرتے ہوئے عام زندگی گزار رہے ہیں ۔ سیکوریٹی فورسس ابھی بھی تعینات ہے اور ہر ممکنہ مقام پر تلاشی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس تلاشی کے دوران سیکوریٹی فورسیس کو نارائن پور ضلع چھتیس گڑھ میں دو الگ الگ مقامات پر ماؤ نوازوں کے ٹھکانوں کا پتہ چلا ہے ۔ جس میں 24 لاکھ نقد رقم ، ہتھیار برآمد ہوئے جسے ضبط کرلیا گیا ۔ حفاظتی دستوں نے ٹیکلا جنگل کے علاقہ میں انساس رائفلز ، ایس ایل آر 303 رائفلز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔۔ ش m/b

