Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سافٹ ویر انجینئر کی شکایت پر این آر آئی پجاری گرفتار

سافٹ ویر انجینئر کی شکایت پر این آر آئی پجاری گرفتار

سیاست 1 day ago

حیدرآباد ۔ 27 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے امیگریشن حکام کی مدد سے ایک این آر آئی پجاری کو گرفتار کرلیا جس پر پوجا کے نام پر لاکھوں روپئے لوٹنے کا الزام ہے۔ ایک سافٹ ویر ملازم کی شکایت پر باچوپلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔ جب پولیس کو پتہ چلا کہ پجاری چامرتی رامالچاراؤ امریکہ میں موجود ہے تو پولیس نے ایل او سی جاری کردیا تھا۔ جب پولیس کو پتہ چلا کہ پجاری چامرتی رامالچاراؤ امریکہ میں موجود ہے تو پولیس نے ایل او سی جاری کردیا تھا اور جیسے وہ امریکہ سے واپس پہنچا امیگریشن حکام نے پجاری کو پولیس باچوپلی کے حوالے کردیا۔ لچاراؤ پر امریکہ میں بھی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ مندر کے مالک کی شکایت پر اس نے امریکہ سے فرار اختیار کی تھی۔ پوجا کے نام پر لاکھوں روپئے رقم لیا کرتا تھا اور قائدین کو خوفزدہ کرتا تھا زیادہ سوالات پوچھنے پر پوجا اور جادو ہلاک کرنے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔ باچوپلی پولیس اس سلسلہ میں مصروف تحقیقات ہے۔ع

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu