حیدرآباد ۔ 27 جون (سیاست نیوز) گودام میں اجنبی شخص کو ہلاک کرنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مائیلاردیو پلی نے ایک کارروائی کے دوران 34 سالہ بالاجی متوطن کرناٹک، نائن منڈل 23 سالہ متوطن مغربی بنگال 35 سالہ اتم بہرامتوطن مغربی بنگال اور 26 سالہ پریم پریہار ساکن بہادرپورہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پلے چیرو کے قریب واقع سواستک شیوا ڈیکوریٹرس گودام میں واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نشہ کی حالت میں دھت ایک انجان شخص گودام میں گھس گیا اور گودام میں گھوم رہا تھاکہ ان مزدوروں نے اس کو روکا اور دریافت کیا جو کچھ بھی بتانے سے قاصر تھا اور ان مزدوروں نے اس انجان نامعلوم شخص کو شدید زدوکوب کیا اور اس قدر مارپیٹ کی کہ وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ان چار قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ع

