نو نامزد چیف سکریٹری تلنگانہ کل ذمہ داری سنبھال سکتے ہیںحیدرآباد۔28۔جون(سیاست نیوز) نونامزد چیف سیکریٹری تلنگانہ مسٹر سنجے جاجو 29 جون کی دوپہر دہلی سے حیدرآباد پہنچیں گے۔مسٹر سنجے جاجو کو حکومت تلنگانہ نے چیف سیکریٹری عہدہ پر فائز کیا ہے دہلی میں مرکزی حکومت کے محکمہ جات کے ساتھ اپنی خدمات کو مکمل کرچکے ہیں اور اب 29 جون کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ حیدرآباد پہنچنے کے بعد سرکاری عہدیداروں اور حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقات کے بعد نئی ذمہ داریوں کا جائزہ لینے فیصلہ کریں گے۔ چیف سیکریٹری کے راما کرشنا راؤ کی معیاد 30جو ن کو مکمل ہورہی ہے اور وہ وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے ساتھ ہی حکومت سے انہیں دی گئی مشیر کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر سنجے جاجو بھی 30 جون یا یکم جولائی کو چیف سیکریٹری کی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ 3

