Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف سخت فوجی کارروائی کی وارننگ

ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف سخت فوجی کارروائی کی وارننگ

سیاست 17 hrs ago

واشنگٹن : 28جون ( یو این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے ایرانی میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں اور ساحلی ریڈار سائٹس پر حملے کیے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب ہمارے لیے مزید تحمل کا مظاہرہ کرنا ممکن نہ رہے اور ہمیں وہ فوجی کارروائی مکمل کرنی پڑے جس کا ہم نے کامیابی سے آغاز کیا تھا اور اگر ایسا ہوا تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایرانی جارحیت اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں ایران کے فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی ڈھانچے، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu