Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ورلڈ کپ: میسی نے متبادل کے طور پر پہلا گول داغا، ارجنٹینا کامیاب

ورلڈ کپ: میسی نے متبادل کے طور پر پہلا گول داغا، ارجنٹینا کامیاب

سیاست 18 hrs ago

ٹیکساس، 28 جون (یو این آئی): ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اتوار کو جارڈن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترتے ہوئے دو دہائی بعد اپنا پہلا گول اسکور کیا۔ میسی میچ کے ایک گھنٹے بعد میدان میں آئے اور 80ویں منٹ میں جارڈن کے دفاعی حصار کے اوپر سے شاندار فری کک کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ارجنٹینا نے جارڈن کو 3-1 سے ہرایا۔ میسی 2006کے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں، جس میں میزبان جرمنی نے ارجنٹینا کو شکست دی تھی، پہلی مرتبہ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے تھے ۔ ارجنٹینا کے کپتان نے مسلسل ساتویں ورلڈ کپ میچ میں گول کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی کریئر کا 123 واں گول بنایا اور فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائرزینھو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں ان کا چھٹا گول ہوا، جبکہ عالمی کپ میں ان کے مجموعی گول کی تعداد 19ہو گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ گزشتہ پیر کو 39سالہ اولمپک چمپئن نے آسٹریا کے خلاف دو گول کرکے میروسلاو کلوزے کے 16عالمی کپ گول کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔ میسی اب فرانس کے کلیان ایمباپے سے تین گول آگے ہیں، جو اس عالمی کپ میں چار گول کرچکے ہیں۔ اس میچ سے قبل دفاعی چمپئن ارجنٹینا اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پہلے ہی یقینی بنا چکا تھا، اسی لیے میسی کو ابتدائی لائن اپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اب جمعہ کو میامی میں راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا کا مقابلہ حیران کن کارکردگی دکھانے والی ٹیم کیپ ورڈے سے ہوگا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu